ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انسیفلائٹس سے موت کے اعداد و شمار 65 فیصد کم ہوئے: یوگی آدتیہ ناتھ

انسیفلائٹس سے موت کے اعداد و شمار 65 فیصد کم ہوئے: یوگی آدتیہ ناتھ

Mon, 01 Jul 2019 22:26:51    S.O. News Service

لکھنؤ، یکم جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا کہنا ہے کہ متعدی اورانسیفلائٹس سے موت کے اعداد و شمار 65 فیصد کم ہوئے ہیں۔یوگی نے بیماریوں کے کنٹرول ماہ کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل پروگرام کے ساتھ بیماری پر بڑی سطح پر کام کیا جا سکتا ہے۔گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج میں کچھ وقت پہلے درجنوں بچوں کی موت ہو گئی تھی۔اس واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔وہیں سی ایم یوگی نے بتایاکہ گورکھپور بی آر ڈی میڈیکل کالج میں اب نومولود بچے کے لئے مختلف وارڈ بنا ہے، اب ہمارے پاس کافی وینٹی لیٹر ہیں،آج ایک بیڈ پر 3- 4 بچے ایڈمٹ نہیں ہوتے ہیں،آج ہر بچے کے لئے بستر کا بندوبست ہے۔سی ایم یوگی نے کہاکہ بہت کچھ کئے جانے کی ابھی ضرورت ہے،ہم بڑی سطح پر کام کر رہے ہیں لیکن بیماری سے زیادہ بیماری کے کنٹرول پر ہماری توجہ ہے، اس کے لئے ہم بیداری کا کام بھی کر رہے ہیں۔وہیں گزشتہ سال اس بیماریوں کے کنٹرول کے لئے نوڈل محکمہ بنائے گئے تھے۔ بیماریوں کے کنٹرول کے لئے کئے جا رہے کام کا اچھا نتیجہ ملا ہے،  بیماریوں کے کنٹرول اور دستک مہم انتہائی کامیاب رہی ہے۔


Share: